پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی، نئی قیمتیں جاری
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی کردی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 49 پیسے گھٹ کر 387 روپے 54 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 74 پیسے سستا ہوکر 402 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی کے نرخ، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔