سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز

Sep 30, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 191 ڈالر کا ہوگیا، جبکہ مقامی بازار میں فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 366 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے تک پہنچ گئے۔