اسد قیصر: گورنر راج لگا تو قانونی مقابلہ اور عوامی ردعمل ہوگا

اسد قیصر: گورنر راج لگا تو قانونی مقابلہ اور عوامی ردعمل ہوگا

Sep 30, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر)پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیا گیا تو اسے قانونی طور پر چیلنج کیا جائے گا اور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور آئین و قانون کی پاسداری پر زور دیا۔ اسد قیصر نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے اور نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔