شرجیل میمن: لانگ مارچ سے استحکام نہیں آتا، عمران خان کی رہائی خوش آئند ہوگی
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( اباسین خبر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے سیاسی استحکام نہیں آتا اور عمران خان کی رہائی پر انہیں خوشی ہوگی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرتا، ہتھیار اٹھانا اور آگ لگانا سیاست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے کسی بیک ڈور سہارے کے بجائے وفاقی حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔