ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بڑے ردوبدل کا امکان، شاہین اور سلمان باہر ہوسکتے ہیں

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بڑے ردوبدل کا امکان، شاہین اور سلمان باہر ہوسکتے ہیں

Sep 30, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کے ٹیم سے باہر ہونے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے انتخاب پر بھی غور جاری ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو قیادت سونپے جانے کا امکان بتایا جا رہا ہے، جبکہ فخر زمان کی واپسی متوقع ہے۔ سلیکٹرز ایشین گیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم تشکیل دیں گے۔