30
لاہور ( اپنے رپورٹر سے)لاہور کی عدالت نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے مقدمے میں یو ٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظورکرلی۔سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر عمرعادل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس پروگرام کا ذکر کیا گیا ہے اس میں ڈاکٹر عمر عادل بطور مہمان شریک ہوئے۔ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے۔