برطانیہ( مانیٹر نگ ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ اسرائیل غزہ میں اسکولوں کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد کو پناہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے بہت خطرناک ہیں، میری ہمدردی غزہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔ملالہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے بھی کئی امدادی ارکان مارے گئے ہیں، انسانی امداد کے لیے کام کرنے والے کارکنان کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ غزہ کے تمام متاثرین کے لیے میرا دل دکھتا ہے، اسکولوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔
عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، ملالہ
31