کراچی ( اپنے رپورٹر سے)کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر باپ بیٹی کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے والی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ پر منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، درخواست ضمانت مسترد ہونے کی وجوہات تحریری حکمنامے میں بتائی جائیں گی۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کو کچل کر قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ خاتون نے ایک دوسری گاڑی کو بھی ہٹ کیا تھا جس میں کچھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔چند روز قبل حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی کے اہلخانہ نے ملزمہ کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا تھا اور اس حوالے سے متوفی کی اہلیہ اور بیٹوں نے حلف نامہ عدالت میں بھی جمع کروایا تھا۔
کارساز حادثے کی ملزمہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت سیشن کورٹ سے بھی مسترد
33