لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک)افریقی ملک نمیبیا نے ہاتھی اور زیبرا سمیت 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مار نے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت کی جانب سے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے۔وزارت نے کہا کہ خشک سالی کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا، ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کرکے لایا جائے گا۔
نمیبیا کا ہاتھی اور زیبرا سمیت جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنیکا فیصلہ
87