76
غزہ( مانیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل میں 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اہل خانہ اور ٹریڈ یونین کی اپیل پر آج ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے جس میں کاروباری مراکز بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سماجی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال کی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں جس میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ہڑتال کے دوران اسرائیل کا مرکزی ہوائی اڈہ بن گوریون ہوائی اڈے میں فلائٹ آپریشن بھی معطل ہیں۔