اسلام آباد( کامر س ڈیسک)تاجر دوست اسکیم اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے معاملے میں ایف بی آر نے تاجروں سے رابطہ کرلیا اور انہیں کل بات چیت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کا تاجروں کے نمائندوں سے رابطہ ہوا ہے، تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام کے درمیان کل ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں مذاکرات کا امکان ہے جس میں ایف بی آر نے تاجروں کے تمام حقیقی مطالبات کو قبول کرنے کا فیصلہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کے نوٹی فکیشن میں بھی ترمیم کا امکان ہے۔تاجروں نے ٹیکس پالیسیوں کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ تاجر رہنماں کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ نے اسکیم کو مسترد کردیا ہے۔ ایف بی آر نے 32 لاکھ کے ہدف کے مقابلے میں تاجر دوست اسکیم کے تحت 58,000 تاجروں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔تاجر رہنما کاشف چوہدری نے کہاہے کہ ایف بی آر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کرنے پرہی مذاکرات میں جائیں گے ، بے مقصد مذاکرات میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں، آج شام مشاورت سے مذاکرات کی دعوت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
تاجر دوست اسکیم اور بجلی نرخ پر احتجاج، ایف بی آر کا تاجروں سے مذاکرات کیلیے رابطہ
49