لاہور( اپنے رپورٹر سے) اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 373 کلو منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 373 کلو منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 31.2 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور روڈ راولپنڈی پر ملزم سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 783 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.140 کلو آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔چمن سے 190 کلو ہیروئین، پسنی اور گوادر سے 100 کلو چرس اور 22 کلو افیون برآمد ہوئی۔ کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کے قریب دو ملزمان سے 12 کلو چرس اور آر سی ڈی روڈ حب میں 3 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔
اے این ایف کی کارروائیاں؛ 373 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار
37