اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے گئے
نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی جرائم کیلئے مزید رقم فراہم نہ کرنے اور فلسطین کی آزادی سمیت غزہ ریڈ لائن کے نعرے لگائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص نیتن یاہو کا ماسک پہن کر بھی شریک ہوا۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں وہ کانگریس سے خطاب اور امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
نیویارک، اسرائیلی وزیراعظم کے ہوٹل کے باہر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
62