لاہور( شو بز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک مداح نے دوسری شادی کی پیشکش کر دی۔میکال ذوالفقار حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ارم نامی ایک مداح نے لائیو شو کے دوران کال کی اور اداکار سے محبت کا اظہار کیا۔خاتون مداح نے میزبان ندا یاسر سے مخاطب ہو کر کہا، “السلام و علیکم! آج آپ نے اپنے شو میں میکال ذوالفقار کو مدعو کیا ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔ براہ کرم بتائیں کہ میں انہیں شادی کے لیے کیسے راضی کر سکتی ہوں؟”ندا یاسر نے اس غیر متوقع کال پر میکال ذوالفقار سے جواب دینے کو کہا۔ اداکار نے مداح سے مخاطب ہو کر کہا، “ایسی بات فون پر نہیں کرنی چاہیے، جب میں آپ سے ملوں گا تو اس بات کا جواب دوں گا، لیکن میں اتنی محبت ملنے پر خوش ہوں۔”دوسری جانب، ندا یاسر نے شو کے دوران مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور رمضان ٹرانسمیشن میں اس طرح کی باتوں سے گریز کریں۔
میکال ذوالفقار کو رمضان ٹرانسمیشن میں مداح نے دوسری شادی کی پیشکش کر دی
3