نئی دہلی ( سپورٹس ڈیسک) بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنے بولنگ اسٹائل کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تواتر سے 20 سے 30 اوورز کرانا ضروری ہوتا ہے، لیکن وہ ایسا نہیں کر پائیں گے، وہ زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 اوورز ہی کرا سکتے ہیں۔ورون چکرورتی نے مزید کہا کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی تو ہے، لیکن ان کا بولنگ کا انداز اس فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں ہے۔ وہ تقریبا میڈیم پیس پسند کرتے ہیں، جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی ضروریات سے مختلف ہے۔واضح رہے کہ ورون چکرورتی نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اس ایونٹ میں 9 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر کامیاب ترین بولر کا اعزاز حاصل کیا۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو دبئی اسٹیڈیم میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اپنے بولنگ اسٹائل کو ناموزوں قرار دے دیا
2