غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 3 صحافیوں سمیت متعدد نہتے شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ بھی جاری رکھا، جس سے وہاں کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔یونیسیف نے غزہ میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور عالمی برادری سے اس بحران پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب، حماس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کی ناکہ بندی نہ ختم کی گئی تو وہ امریکی اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے۔
غزہ میں اسرائیلی حملے سے 3 صحافیوں سمیت متعدد نہتے شہری شہید، یونیسیف کا غذائی قلت پر تشویش کا اظہار
2