لاہور ( اباسین خبر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے اور پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جعفر ایکسپریس، نوشکی اور پشاور دھماکوں کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کامیابی سے کلیئرنس آپریشنز کر رہے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ بعض جماعتیں سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف زہریلی مہم چلا رہی ہیں، اور دشمن ان پراپیگنڈوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے بھگوڑے رہنماں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو پاکستان پر حملے کی خوشیاں منائے، وہ سیاسی پارٹی نہیں ہو سکتی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان پالیسی پر وزیراعلی کے پی کی تنقید افسوسناک ہے، اور ان کے بیان پر سوالات اٹھائے۔عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں اور وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے عوام خوش ہیں۔ انہوں نے رمضان سٹالز، سہولت بازار اور پے آڈر پیکیج کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں، جس سے عوام کو آسانی ہو رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کا ساتھ ضروری ہے:عظمی بخاری
1