اسلام آباد ( اباسین خبر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کر کے لارجر بنچ بنانے کی ہدایت کر دی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر سماعت کی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کی جانب سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں، اور مختلف بنچز میں درخواستیں سماعت کے لیے رکھی گئی ہیں۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ملاقاتوں کی درخواستیں یکجا کر کے ایک لارجر بنچ تشکیل دیا جائے تاکہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے معاملات کو بہتر طریقے سے نمٹایا جا سکے۔عدالت نے اس درخواست پر غور کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کر کے لارجر بنچ بنانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کر کے لارجر بنچ بنانے کی ہدایت دیدی
1