3
پشاور( اباسین خبر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلی محمود خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کو بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ خیبرپختونخوا میں حالات کشیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور گورننس پر توجہ دی جائے۔ محمود خان نے یہ بھی کہا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔