5
پشاور( اباسین خبر)پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔