3
کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو کہ صحت کے حکام کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ اور کراچی میں خسرہ کے کیسز میں حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کہ 2000 میں کراچی میں رپورٹ ہونے والے 900 کیسز سے زیادہ ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق، سرکاری اسپتالوں میں یومیہ 4 سے 6 مریض خسرہ کی علامات کے ساتھ آ رہے ہیں اور بیشتر مریضوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔ طبی ماہرین نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچا کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ اس مہلک بیماری کے پھیلا کو روکا جا سکے۔