دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ کی تعمیرِ نو کے عرب منصوبے کے حوالے سے برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی بحالی کے لیے ایک عملی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے اور اگر اسے مثر طریقے سے لاگو کیا جائے تو یہ فلسطینی آبادی کی زندگی میں فوری اور پائیدار بہتری لا سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بحالی کی کوششیں ایک مضبوط سیاسی اور سیکیورٹی فریم ورک میں اثر انداز ہونی چاہئیں، جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے قابلِ قبول ہو اور طویل مدتی امن و سلامتی کو یقینی بنائے۔ وزرائے خارجہ نے حماس کی حکومت کا خاتمہ ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا کردار اہم ہے اور وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے عرب اقدام کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ سیکیورٹی اور گورننس کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو اس منصوبے کی خوبیوں کو بات چیت اور عمل کے لیے ایک بنیادی نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔
غزہ کی تعمیرِ نو کے عرب منصوبہ، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کا بھی حمایت کا اعلان
3