پشاور( اباسین خبر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں ریسکیو 1122 کی عمارت خالی کرنے سے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔خط میں ریسکیو 1122 کے افسر نے استدعا کی ہے کہ مقامی آبادی کو بروقت طبی امداد کی فراہمی بہت ضروری ہے، اور یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو ایک خط لکھا تھا جس میں عمارت خالی کرانے کی درخواست کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ عمارت میں چیک پوسٹ بنانا چاہتی ہے۔
پشاور یونیورسٹی میں ریسکیو 1122 کی عمارت خالی کرنے پر تشویش، ایمرجنسی افسر کا وائس چانسلر کو خط
3