وا شنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ برس جون سے خلا میں پھنسے ہوئے 2 خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے اسپیس ایکس نے ناسا کے کریو-10 مشن کو لانچ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں سوار 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور کو واپس لانے کے لیے ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت 4 خلا بازوں کو آئی ایس ایس روانہ کیا گیا۔پاکستانی وقت کے مطابق، آج صبح 4 بجے ناسا کا کریو-10 مشن خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوا۔ اس مشن کا مقصد گزشتہ 9 ماہ سے خلا میں موجود 2 خلا بازوں کو بحفاظت واپس لانا ہے۔ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت روانہ ہونے والے خلا بازوں میں ناسا کے این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کریل پیسکوف شامل ہیں۔ابتدائی طور پر یہ مشن 12 مارچ کو لانچ ہونا تھا اور 19 مارچ کو زمین پر واپس آنا تھا، تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس مشن کو آج لانچ کیا گیا۔یہ دونوں خلا باز صرف 8 دن کے لیے خلا میں گئے تھے، مگر اسٹار لائنر میں تکنیکی خرابی کے باعث وہ جون سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔
خلا میں پھنسے ہوئے 2 خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے اسپیس ایکس نے ناسا کے کریو-10 مشن لانچ کردیا
5