3
کراچی( اباسین خبر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں شاپنگ سینٹر کے باہر بھیک مانگنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والی 4 گداگر خواتین کو فوری رہائی دینے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت کے دوران 3 معذور خواتین سمیت 4 گداگر خواتین عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر عدالت نے بوٹ بیسن پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا اور خواتین کو فوری طور پر رہائی دینے کا حکم دیا۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد چاروں خواتین کو جیل سے آزاد کر دیا گیا۔