لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے، جس میں وہ سفید رنگ کے عروسی لباس اور خوبصورت زیورات میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کا یہ خوش گوار موڈ میں کروایا گیا فوٹو شوٹ ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا ہے۔ سونیا حسین نے اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے وائرل سانگز کا بھی استعمال کیا، جس سے ان کی پوسٹ اور بھی دلکش بن گئی۔اس فوٹو شوٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں، جن میں متعدد صارفین نے اداکارہ سے شادی کے بارے میں سوالات کیے ہیں۔ اداکارہ نے کئی تبصروں کا خوش دلی سے جواب دیا، لیکن شادی سے متعلق سوالات پر انہوں نے خاموشی اختیار کی۔اداکارہ کی اس خاموشی نے ان کے مداحوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے اور صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا یہ فوٹو شوٹ ان کی شادی سے متعلق ہے یا پھر یہ صرف ایک فیشن شوٹ ہے۔
سونیا حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کا شادی سے متعلق سوالات پر چپ رہنا باعثِ تذبذب
3