جدہ ( شوبزڈیسک)پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن، ماڈل و اداکارہ شانزے لودھی اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل پر جذباتی ہو گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماڈل نے خانہ کعبہ کو ہاتھ لگاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے شوہر، اداکار عمر شہزاد بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ اس پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل ہے جس میں بیت اللہ نظر آ رہا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں شانزے لودھی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “برسوں سے میں اس لمحے کے لیے ترس رہی تھی کہ میں اپنے پیاروں کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہو سکوں، اس لمحے کے لیے دعا مانگ رہی تھی اور آخر کار میری تمام دعائوں کا جواب مجھے بہت خوبصورت انداز میں مل گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب میری دعائیں قبول ہوئیں تو یہ میرے لیے سب سے خوبصورت نعمت تھی جس نے میرے دل کو شکر گزاری سے بھر دیا۔”شانزے لودھی نے اپنے شوہر کے ساتھ خانہ کعبہ کو چھونے کا تجربہ ناقابل بیان قرار دیتے ہوئے کہا، “تمام نعمتوں کے لیے الحمدللہ، اس محبت اور میرے خوابوں کی تکمیل کے لیے، اللہ تیرا شکر ہے کہ آپ نے یہ میری قسمت میں لکھا۔
اللہ تیرا شکر ہے،شانزے لودھی خانہ کعبہ کے سامنے جذباتی، دعائوں کا جواب ملنے پر شکرگزاری کا اظہار
2