کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی مبارک باد دی ہے۔ہانیہ عامر، جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی متعدد تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں ہانیہ کو ماتھے پر بندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے منفرد انداز اور تہوار کی مناسبت سے تھی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک عقل مند شخص کا قول شامل کیا: “کوئی برائی نہ سنو، کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی”، اور ساتھ ہی ہولی کے جشن منانے والوں کو مبارک باد دی۔اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کے بندی لگانے پر مختلف رائے کا اظہار کیا، جس سے ان کی پوسٹ پر ایک دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
ہانیہ عامر نے ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ماتھے پر بندی سجائی، سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف تبصرے
6