کراچی ( شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنے بچپن سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز کے ساتھ ساتھ مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ہاجرہ یامین نے بتایا کہ ان کی پیدائش پاکستان کے شہر ملتان میں ہوئی تھی اور ان کے والد ایئر لائنز میں ملازمت کرتے تھے، جس کے باعث وہ سعودی عرب کے شہر جدہ منتقل ہوگئے تھے۔اداکارہ نے اپنے بچپن کے حوالے سے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جدہ سے مکہ اور مدینہ کا بہت سفر کیا، اور اس دوران دیگر لوگ عمرہ ادا کر رہے ہوتے تھے، جبکہ وہ حرم شریف میں چور پولیس کا کھیل کھیلا کرتی تھیں۔ہاجرہ یامین نے یہ بھی بتایا کہ جدہ میں ان کا بچپن بہت محفوظ اور خوشگوار گزرا، اور انہوں نے پاکستان آ کر کئی نئی چیزیں سیکھی ہیں۔
ہاجرہ یامین کا بچپن: سعودی عرب میں چور پولیس کھیلنے کی دلچسپ کہانی سنا دی
2