کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور عزت ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملک اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سب سے پہلے پاک فوج پہنچی، اور فوج ہمیشہ مصیبت میں پھنسے افراد کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتی ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ دشمن کی ہمت نہیں کہ ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کچھ نہیں کیا گیا، کیا سابق حکومت میں کوئی نئی یونیورسٹی بنی؟انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ لوگوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ گورنر کا اختیار نہیں، لیکن اگر انہیں اختیار ملے تو ہر کسی کو اپنا گھر اور روزگار فراہم کیا جائے گا، جیسے انہوں نے 50 ہزار بچوں کو تعلیم دی۔
ملک اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنا چاہیے:گورنر سندھ
10