1
پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔تیمور سلیم جھگڑا نے مطالبہ کیا کہ 14 دن کے اندر ان الزامات کو ثابت کیا جائے۔