پشاور( سپورٹس ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سندھ میں ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے 68 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مطابق یکم تا 9 مئی تک ہونے والے نیشنل گیمز میں صوبے کے 460 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان کھلاڑیوں کے ساتھ 70 منیجرز اور کوچز بھی سندھ جائیں گے تاکہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی 32 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔صوبائی محکمہ کھیل کے مطابق نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی حتمی فہرست اپریل میں ہونے والے ٹرائلز کے بعد تیار کی جائے گی۔ حکومت تمام کھلاڑیوں، کوچز اور منیجرز کے اخراجات برداشت کرے گی، اور ان کھلاڑیوں کو بیگز، شوز اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔
خیبر حکومت نے 35ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے 68 ملین روپے کی منظوری دے دی
1