کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک نے کم عمر افراد کے لیے اپنے ایپلی کیشن کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے نئے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔ یہ فیچرز والدین کو اپنے بچوں کی ٹک ٹاک استعمال کے وقت کو کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین اب اپنے بچوں کے اکاونٹس پر ہفتہ وار استعمال کا وقت 30 منٹ تک محدود کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، والدین کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے لئے چھٹی والے دن وقت بڑھا سکیں۔اگر بچے اپنے مقرر کردہ وقت کے بعد ایپ استعمال کرنے کی کوشش کریں گے، تو ان سے خصوصی پاس ورڈ طلب کیا جائے گا، جو صرف والدین کو معلوم ہوگا۔ اس فیچر کے تحت والدین یہ بھی مانیٹر کر سکیں گے کہ ان کے بچے کس کو فالو کر رہے ہیں، کون ان سے بات چیت کر رہا ہے، اور کس سے ان کی گفتگو ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں، بچے نوٹیفکیشنز کو ڈیلیٹ نہیں کر سکیں گے۔ٹک ٹاک کے مطابق، اگر والدین اپنے بچوں کے لئے ڈیوائس ٹائم محدود نہ کریں، تو 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ایپ خود بخود ان کے استعمال کا وقت 60 منٹ تک محدود کر دے گی۔ اس کے بعد ایپ کام کرنا بند کر دے گی۔یہ نئے فیچرز والدین کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرنے میں مزید آسانی فراہم کریں گے اور کم عمر افراد کو ایپلی کیشن کے غیر ضروری استعمال سے بچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ٹک ٹاک نے کم عمر بچوں کیلئے پیرنٹنگ کنٹرول فیچرز متعارف کروا دیے
1