2
پشاور( اباسین خبر)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جاری رہی۔کوئٹہ، نوشکی اور ژوب میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شگر میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔