ممبئی ( شوبزڈیسک)سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اروشی روتیلا نے اپنے متاثر کن 100 ملین انسٹاگرام فالوورز کی بدولت فوربس کی امیروں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ اداکارہ نے حالیہ دنوں میں 12.25 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ایک پرتعیش Rolls-Royce Cullinan Black Badge خریدی ہے۔ اس گاڑی کی خریداری کے بعد وہ ایلیٹ سرکل سے باہر اس محدود ایڈیشن کی کار کی مالک پہلی بھارتی اداکارہ بن گئی ہیں۔اس کے علاوہ، اروشی روتیلا حالیہ فلم “ڈاکو مہاراج” میں اپنی تین منٹ کی ڈانس پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے وصول کر چکی ہیں، جس کے بعد وہ مہنگی ترین بھارتی اداکاراں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
روشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا
8