کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے حالیہ دنوں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک سرجری کے مضر اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک دفعہ فلرز کرانے کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔اشنا شاہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن گئے تھے۔ ایک ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ فلرز سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، جس کے بعد انہوں نے فلرز کروا لیے تھے اور اس سے کچھ بہتری آئی تھی۔ تاہم، جب فلرز کچھ ماہ بعد ختم ہو گئے، تو اشنا نے دوبارہ فلرز کروانے کا فیصلہ کیا، لیکن اس بار بیوٹیشن کی غلطی سے ان کی آنکھوں کی حالت بہت خراب ہوگئی اور چہرہ عجیب لگنے لگا۔اداکارہ نے کہا کہ فلرز کے بعد ان کی آنکھیں بری طرح سوج گئیں، جس کے بعد انہیں فورا وہ فلرز نکلوانے پڑے۔ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اس تجربے کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے سخت ڈرتی ہیں اور اب کسی بھی قسم کی سرجری کروانے سے بچتی ہیں۔
اشنا شاہ نے کاسمیٹک سرجری کے مضر اثرات پر خاموشی توڑ دی، چہرہ بگڑنے کا تجربہ شیئرکردیا
7