کراچی( شوبز ڈیسک)معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو شوہر کی وفات کے غم میں ڈوبے ہونے کے باوجود خوشی کا موقع ملا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔شگفتہ اعجاز نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا “اب دل کو سکون ملا ہے”، اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں انہوں نے نومولود نواسے کو اپنی دل و جان قرار دیتے ہوئے محبت بھری باتیں کیں۔واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے، اور اس کے بعد اداکارہ نے کافی وقت غم میں گزارا تھا۔ اب ان کی زندگی میں نیا خوشی کا لمحہ آیا ہے، جب ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ نانی بن گئی ہیں۔
شگفتہ اعجاز کے دل کو نواسے کی پیدائش سے سکون مل گیا، انسٹاگرام پر محبت بھری پوسٹ شیئر
8