کراچی( شو بزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی گیم شو میں جیت کے بعد دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دونوں کی شادی کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ گیم شو میں شرکت کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی۔ثنا جاوید نے شعیب ملک کی جیت کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ “یہ میری خوش قسمتی تھی جس کی وجہ سے شعیب نے جیت حاصل کی، ورنہ وہ ہارنے والے تھے۔ تاہم، شعیب ملک نے اپنی محنت اور لگن کو جیت کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے ثنا جاوید کی باتوں کو ماننے سے انکار کیا، جس پر ثنا جاوید نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ “یہ فتح میری ہی وجہ سے ممکن ہوئی۔”یہ دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگ اس جوڑی کی کیوٹ کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ “ثنا اور شعیب کی کیمسٹری لاجواب ہے، دونوں بہت پیارے لگ رہے ہیں۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی گیم شو میں دلچسپ نوک جھونک وائرل
7