7
کراچی( اباسین خبر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔