کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان اور وی جے متھیرا نے اپنے اور معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے درمیان تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف واضح کر دیا۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو پر بطور مہمان آئے، اور شو کے بعد ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں چاہت فتح علی خان متھیرا کے قریب نظر آ رہے تھے۔ متھیرا نے اس رویے کو ناپسندیدہ اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان سے ویڈیو ہٹانے کی درخواست کی، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔متھیرا نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا سے ہٹا دیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “چاہت فتح علی خان عمر میں مجھ سے بڑے ہیں اور میں ان کے ساتھ عزت و احترام کے دائرے میں بات کر رہی تھی۔”متھیرا نے واضح کیا کہ “ذاتی حدود کی پاسداری ہر کسی پر لازم ہے، اور کوئی بھی خاتون غیر مناسب رویے کو برداشت نہیں کرے گی۔” اس تنازع پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں بعض صارفین متھیرا کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے حق میں بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔
متھیرا آخر بو ل پڑی چاہت فتح علی خان کے ساتھ تنازع پر اپنا موقف دیدیا
6