پشاور( اباسین خبر)حکومت خیبر پختونخوا نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلوں کی تعمیر، مرمت، ڈیزائن اور دیگر امور کے لیے “بریج کوڈ” متعارف کروا دیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، خیبر پختونخوا وہ پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرایا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے تیار کردہ اس بریج ڈیزائن کوڈ کو وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو پیش کیا گیا، جنہوں نے پلوں کی تعمیر کے لیے اس کوڈ کو متعارف کرانے کی منظوری دی۔ کوڈ کے تحت پلوں کی تعمیر، مرمت، ڈیزائن اور دیگر امور سے متعلق کم سے کم معیارات متعین کیے گئے ہیں۔وزیر اعلی کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ یہ کوڈ پلوں کی تعمیر کے عالمی معیارات اور اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس میں صوبے کے مخصوص موسمیاتی اور ارضیاتی حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس کوڈ کو ایک کور ورکنگ گروپ نے تیار کیا ہے، جس میں متعلقہ سرکاری حکام اور شعبے کے ماہرین شامل تھے۔ اس کے علاوہ، یہ کوڈ امریکن ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ہائی ویز اینڈ ٹرانسپورٹیشن آفیشلز سے لائسنس یافتہ ہے۔
خیبرحکومت نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروا دیا
6