5
کراچی( اباسین خبر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی چولستان والے کینالز کی مخالفت کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی صوبے کی خوشحالی پر اعتراض نہیں کرتی، تاہم وہ چاہتی ہے کہ سندھ کے پانی کی ایک بوند بھی اس سے نہ چھینی جائے۔شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور انہیں وزارتیں ملنی چاہئیں۔ انہوں نے دعا کی کہ پی ٹی آئی کے بانی جب جیل سے باہر آئیں تو وہ ملک اور اداروں کے خلاف سازشیں بند کریں اور ملک کی ترقی کے لیے مثبت سوچ کے ساتھ آئیں۔