کراچی( اباسین خبر) ترجمان سندھ حکومت و ایم پی اے سعدیہ جاوید نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ان کو حقوق دلانے کے لیے جنگ لڑی ہے۔ ان کے مطابق، خواتین کو حقوق دلانے کی یہ جدوجہد مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے شروع کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے شہید بینظیر بھٹو کی قربانی کے بعد بھی خواتین کے حقوق کے لئے اپنی جنگ جاری رکھی، اور آج بھی پارٹی کی قیادت اس عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔سندھ حکومت کی ترجمان نے فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میدان عمل میں موجود ہیں اور خواتین کسی بھی معاشرے کا آئینہ اور عکس ہوتی ہیں۔ سعدیہ جاوید نے اس موقع پر ہم سب سے یہ عہد کرنے کی اپیل کی کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ ایک مثال بنیں۔
خواتین کسی بھی معاشرے کا آئینہ اور عکس ہیں:ترجمان سندھ حکومت
4