کراچی( اباسین خبر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے اتحاد رمضان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کی روشنیوں میں ماند پڑنے کے بعد گورنر ہاس نے ان کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روشنی کے شہر میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ان کی ٹیم شب و روز کوشاں ہے۔کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کے موقع پر دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس مہینے میں دعائیں سنتا ہے، اور قوم کو ملک کی ترقی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گورنر ہاس میں اس وقت 50 ہزار بچے آئی ٹی کے جدید کورسز بالکل مفت کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس بھی دیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی تعلیم اور ہنر میں اضافہ ہو۔آخر میں، گورنر سندھ نے کہا کہ نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا ہے اور اللہ سے دعا کی کہ وہ انہیں عوام کی خدمت کی توفیق دے۔
نئے وزرا حلف اٹھا چکے، اللہ انہیں عوام کی خدمت کی توفیق دے:گور نر سندھ
4