2
لاہور( اباسین خبر)جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں عدالت نے ججز کے نام کے ساتھ “جسٹس” نہ لکھنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے ناموں کے ساتھ “جسٹس” نہیں لکھا، جس سے توہینِ عدالت ہوئی۔عدالت نے اس درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا پریشانی ہے؟ اس معاشرے میں اتنی غلطیاں نظر نہیں آتیں؟ آپ کس قانون کے تحت یہاں آ گئے ہیں؟عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔