2
اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستانی اداروں نے سی آئی اے کی معلومات پر داعش کمانڈر شریف اللہ کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، داعش کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے پاک افغان بارڈر کے قریب سپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ شریف اللہ 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور امریکا کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کا اہم ثبوت ہے۔