بنوں( اباسین خبر)بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہادتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ بنوں کینٹ پر کیا گیا، جس میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی۔ تین شہری مسجد میں شہید ہوئے، جبکہ باقی بارودی دھماکے کی وجہ سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کے ملبے سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا افغانستان سے فون پر رابطہ ہو رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی اور کرک کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بھی موقع پر موجود تھے۔ اس دوران ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشنز نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
بنوں حملے میں شہادتیں 12 اور زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی
3