نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک نے کہا ہے کہ کمپنی رواں ہفتے نئی پراڈکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ٹِم کک نے ایک ویڈیو کے ساتھ کی جانے والی مبہم ٹویٹ میں اشارہ دیا کہ “اس ہفتے” کچھ ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں استعمال کی گئی ٹیگ لائن “something in the air” وہی ہے جو ایپل نے 2008 میں پہلی بار میک بک ایئر متعارف کراتے وقت استعمال کی تھی۔اس بات کا امکان ہے کہ ایپل نئی میک بک ایئر کی اپ ڈیٹ متعارف کرائے گا، جس میں ایپل کی جدید ترین ایم 4 چِپ، اضافی ریم اور مزید ڈسپلیز کے ساتھ استعمال کا آپشن شامل ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ، کمپنی کی جانب سے نیا آئی پیڈ ایئر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ بلومبرگ کے رپورٹر مارک گرمن کا کہنا ہے کہ ایپل اسٹورز میں ٹیبلٹس کم دستیاب ہیں اور کمپنی نے طویل تعارفی سیشنز کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ “ڈبل ایئر انانس منٹ” کی جا سکتی ہے۔
ایپل کونسی نئی ڈیوائس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے؟
1