لاہور( ہیلتھ ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنا روحانی سکون کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ تاہم، بعض افراد کو روزے کی حالت میں سر درد کا سامنا ہو سکتا ہے، جو ان کے لیے پورے دن کو مشکل بنا دیتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ روزے میں سر درد کی وجوہات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔سر درد کی وجوہات ،نیند کی کمی رمضان کے دوران سحری کے لیے رات دیر تک اٹھنا اور پھر دن بھر کے معمولات کی وجہ سے نیند کا معمول خراب ہو جاتا ہے، جس سے سر درد ہو سکتا ہے۔لو بلڈ پریشرجن افراد کو خون کی کمی ہوتی ہے، انہیں روزے کی حالت میں لو بلڈ پریشر کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے سر درد پیدا ہو سکتا ہے۔کیفین کی کمی ،چائے، کافی یا سگریٹ نوشی کے عادی افراد کو روزے میں کیفین کی کمی کی وجہ سے سر درد ہو سکتا ہے۔ رمضان سے پہلے ہی ان عادات کو کم کرنا بہتر ہے۔جسمانی پروٹین کا ٹوٹناطویل وقت تک خوراک نہ ملنے کی صورت میں جسم میں موجود پروٹین ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں، اور ان سے خارج ہونے والے مادے دماغ میں جا کر سر درد کا سبب بن سکتے ہیں۔جسم میں پانی کی کمی ،رمضان میں گرمی کی شدت میں روزہ رکھنے سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے، جو کہ سر درد کا باعث بن سکتی ہے۔سر درد کا علاج اور حل ،پانی کا زیادہ استعمال سحری اور افطار کے دوران زیادہ پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو اور سر درد سے بچا جا سکے۔اعصاب کو آرام دیںسر درد کی صورت میں آرام سے لیٹ جائیں، آنکھیں بند کریں اور خود کو پرسکون رکھیں۔ اس سے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔اسکرین سے دور رہیںسر درد ہونے پر کمپیوٹر، موبائل یا ٹی وی اسکرین سے پرہیز کریں، کیونکہ ان سے نکلنے والی شعاعیں درد کو بڑھا سکتی ہیں۔نیم گرم پانی سے غسل ،نیم گرم پانی سے غسل کرنے سے دوران خون بہتر ہوتا ہے، جس سے سر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ہلکی پھلکی ورزشگردن کی ہلکی پھلکی ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور سر درد میں آرام ملتا ہے۔کھانے پینے میں احتیاط ،سحری اور افطار میں زیادہ چکنائی والی یا مصالحے دار چیزوں سے پرہیز کریں اور متوازن غذاں کا انتخاب کریں۔روزے میں سر درد ایک عام مسئلہ ہے، لیکن اس کی وجوہات کو سمجھ کر اور چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اس مقدس مہینے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
روزے میں سر درد کی وجوہات اور ان کا آسان حل
1