لاہور( اباسین خبر)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس اور عسکری ٹاور پر حملوں سمیت جلا گھیرا کے 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت 22 مارچ تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں دونوں میاں بیوی نے ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہو کر درخواست دی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری مطلوب ہے۔ ان پر کارکنوں کو جلا گھیرا پر اکسانے کا الزام ہے۔عدالت نے وکلا کو ہدایت دی کہ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔ وکلا نے مزید مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔
جلاؤ گھیراؤ کیسز: مسرت و جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
1